Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ
شائع 31 اکتوبر 2022 09:36pm
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ فوٹو — فائل
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئندہ 15 دنوں کے لئے پیٹرول سمیت، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بر قرار رہیں گی۔

اسحاق ڈارا نے بتایا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Ishaq Dar

petroleum prices