Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: چھ سالہ بچی سے رشتہ دار کا مبینہ ریپ و تشدد

ابھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی البتہ تشدد ضرور ہوا ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 12:02pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی: شاہ لطیف تھانے کی حدود میں 6 سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں معصوم بچی کے ساتھ ریپ کا انکشاف ہوا ہے، بچی کے سگے ماموں نے دوست کے ہمراہ بچی کے ساتھ مبینہ ریپ اور پھر تشدد کرتے ہوئے اس کے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ دیں۔

متاثرہ بچی کی والدہ کے مطابق ملزم نے ریپ کے بعد بچی کے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ دی ہیں جب کہ گلے اور جسم کے مختلف حصوں کو بھی چھری سےکاٹا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعےکی مکمل رپورٹ طلب اور ملزمان کی جلد گرفتاری ممکن بنانے کی ہدایت کردی۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں ریپ کے ساتھ دائمی بدسلوکی کے آثار ملے ہیں، بچی پر خوفناک جنسی تشدد اور جسمانی اعضاء کو بدترین نقصان پہنچایا گیا ہے۔ وہ بہت زیادہ نفسیاتی صدمے سے گزری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی این اے سمیت لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کر لیے گئے ہیں۔

قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق نہیں ہوئی البتہ اس کے ساتھ تشدد ضرور ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ ریپ کیا گیا یا نہں، یہ جاننے کے لئے اسے جناح اسپتال روانہ کیا ہے جب کہ معاملے کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

karachi

Rape Case