Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ سال کی نسبت گیس بحران شدید ہونے کا خدشہ، ذرائع

تندور اور اسپتالوں کے لیے گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ذرائع وزارت پیٹرولیم
شائع 31 اکتوبر 2022 03:48pm
بلوچستان اورسندھ میں سیلاب سے گیس کی دستیابی متاثرہونے کا امکان ہے۔ تصویر:  اے پی پی/فائل
بلوچستان اورسندھ میں سیلاب سے گیس کی دستیابی متاثرہونے کا امکان ہے۔ تصویر: اے پی پی/فائل

رواں سال موسم سرما میں گیس بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر کس سیکٹر کو کتنی گیس ملے گی وزارت پیٹرولیم نے ترجیحات طے کرلی ہیں۔

گیس بحران شدید ہونے کے پیش نظرموسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت گیس بحران شدید ہوگا۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق کس سیکٹرکوکتنی گیس ملے گی ترجیحات طے کرلی گئی ہیں اور گیس لوڈمینجمنٹ پلان یکم نومبر سے 15 فروری تک کے لیے ہوگا۔

اس کے علاوہ بلوچستان اورسندھ میں سیلاب سے گیس کی دستیابی متاثرہونے کا امکان ہے جبکہ گھریلوصارفین کو گیس کی دستیابی پہلی ترجیح ہوگی۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ گھریلو صارفین کو24 گھنٹے میں 3 اوقات گیس فراہم کی جائے گی اورتندور اور اسپتالوں کے لیے گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ذرائع نے واضح کیا کہ پاورپلانٹس کو15فیصد گیس کی کمی کا سامنا ہوگا۔

gas load shedding

Minister of Petroleum