سی پیک گیم چینجر ثابت ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا سی پیک گیم چینجر ثابت ہوگا جبکہ چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کارملک ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان چائنا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا یقین ہے، سی پیک گیم چینجر ثابت ہوگا اور پاک چائنا بزنس فورم سے تعاون میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فورم کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، چین نے سی پیک میں اربوں کی سرمایا کاری کی ساتھ ہی چین نے متاثرین کیلیے سب سے زیادہ امداد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور پاکستان کو بھی چین کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں توانائی بحران کاخاتمہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فورم سے دونوں ممالک کی تجارت کوفروغ ملے گا، چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کارملک ہے اور پاکستان کے صنعتی زرعی شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے بہتری آئی ہے جس پر پاکستان چین کے شکرگزارہے۔
Comments are closed on this story.