Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر سستا، روپے تگڑا ہوگیا

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 2.06 روپے کا اضافہ ہوا تھا
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 05:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں 1.58 روپے کمی کے بعد ڈالر 220 روپے 89 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 2.06 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227 روپے 50 پیسے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 222 روپے 46 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

karachi

ڈالر

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices