Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پرشدید ناراض

ویڈیومیں جوتے ، کپڑے اورذاتی استعمال کی اشیاء نمایاں ہیں
شائع 31 اکتوبر 2022 11:55am

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ہوٹل میں اپنے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اگرہوٹل کے کمرے میں بھی پرائیویسی نہیں تو میں اور کہاں توقع رکھ سکتا ہوں۔

کوہلی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیواپنے انسٹاگرام پرشیئرکی جو کسی نے علم میں لائے بغیرکوہلی کی غیرموجودگی میں بنائی۔

ویڈیو میں پرتھ میں واقع ہوٹل کے کمرے میں رکھے گئے کوہلی کے ذاتی سامان کو انتہائی قریب سے دکھایا گیا ہے، ان کے جوتے، کپڑے، کٹس اور ذاتی استعمال کی دیگر اشیاء نمایاں ہیں۔

اس حوالے سے ناراضگی کااظہارکرنے والے کوہلی نے لکھا کہ وہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کودیکھ کربہت خوش اوران سے مل کر جذباتی ہوجاتے ہیں اوروہ خود ہمیشہ اس چیز کوسراہتے ہیں لیکن اس ویڈیو سے انہیں دھچکا پہنچا ہے اور وہ اپنی پرائیویسی کے حوالے سے بہت زیادہ وسوسوں کا شکارہیں۔

کوہلی نے مزید لکھا کہ اگرہوٹل کے کمرے میں پرائیویسی نہیں ہے تو میں اپنی ذاتی زندگی میں کون سی جگہ پر اس کی توقع کرسکتا ہوں۔

سابق بھارتی کپتان نے واضح کیا کہ وہ اس قسم کی جنونی چاہت اور رازداری پرحملےکے خلاف ہیں ، انہوں نے درخواست کی کہ براہ کرم لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اورانہیں تفریح کا ذریعہ نہ سمجھیں۔

کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹااسٹوریزمیں اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

کرکٹرکی اس پوسٹ پر پری نیتی چوپڑہ، ورون دھون، سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنرسمیت متعدد معروف شخصیات نے تبصرہ کرتے ہوئے اس ویڈیو کوانتہائی غلط حرکت قراردیا۔

cricket

virat kohli

T20 World Cup

T20 WORLD CUP 2022