Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیلی کام کمپنی ملازمین کا قتل: مرکزی ملزم گرفتار

ملزم کو مختلف ویڈیوزمیں دیکھا جا سکتا ہے
شائع 31 اکتوبر 2022 09:27am
مچھرکالونی کا وہ مقام جہاں ٹیلی کام کمپنی کے دونوں  ملازمین کو ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، تصویر: بی بی سی
مچھرکالونی کا وہ مقام جہاں ٹیلی کام کمپنی کے دونوں ملازمین کو ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، تصویر: بی بی سی

کراچی میں عوام کے ہاتھوں قتل ہونے والے ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کے قتل میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

ملازمین پرتشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کیا۔

 مرکزی ملزم
مرکزی ملزم

ملزم کو مختلف ویڈیوزمیں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھرکالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن، ایک ملزم گرفتار

دونوں ملازمین کے قتل کا مقدمہ مقتول اسحاق کے چچا کی مدعیت درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں اور 15 افراد اور 200 سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی کام کمپنی ملازمین کا قتل: مقتول انجینئرکے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج

گزشتہ روز ہی مچھر کالونی کے علاقے میں ہی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتارکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔ ہجوم کے ہاتھوں قتل ٹیلی کام انجینئیر کے والد کا مطالبہ

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

murder case

Sindh Police

Machar Colony