ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی گورنرسندھ سے ملاقات
ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کی اتوار کی شب گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی۔
رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو شہری سندھ کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورامید ظاہر کی کہ گورنر کی تعیناتی سے سندھ کے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا امکان، آصف زرداری اور پیرپگارا میں ملاقات متوقع
جس پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہری سندھ کے مسائل کو حل کرنے اور شہری اور دیہی سندھ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گورنر سندھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرپگارا سے گورنر سندھ کی ملاقات کی اندرونی کہانی
اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پیرپگارا سے ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ سندھ کی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے کیونکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پیرپگاراسے تین دہائیوں بعد ملاقات متوقع ہے۔
Comments are closed on this story.