کراچی: 14 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد
کمرے میں گئے تو بچے کی لٹکی ہوئی لاش ملی، اہل خانہ
کراچی کے علاقے عزیزآباد میں گھر سے 14 سالہ لڑکے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی، اہلِ خانہ کے مطابق بچے پر پڑھائی کیلئے سختی کرتے تھے۔
اہلِ خانہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ متوفی اسکول کے بجائے اکثر کہیں چلا جاتا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بچے نے گھر کے کمرے میں خود کو لٹکا لیا، کمرے میں گئے تو بچے کی لٹکی ہوئی لاش ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے گھر والوں کو راضی کر رہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
karachi
Suicide
مقبول ترین
Comments are closed on this story.