Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کھٹائی میں پڑ گئی
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2022 07:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی ٹوئٹر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو پانچ وکتوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، سوریا کمار یادیو نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز بنائے۔

بھارت کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے میچ میں میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اکشر پٹیل کی جگہ دیپک ہودا کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، کوشش ہوگی بھارت کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

اس سے قبل پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ گروپ 2 میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقا 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا بارش کی نذر ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور پروٹیز کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کو اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، بھارتی ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی۔

india

cricket

ICC

South Africa

Australia

T20 World Cup

perth