Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما پرویزخٹک کی قیادت میں ریلی اکوڑہ خٹک پہنچ گئی

ریلی میں سابق اسپیکر اسد قیصرسمیت مقامی ایم پی ایز اور صدور بھی موجود ہیں
شائع 30 اکتوبر 2022 03:57pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

حقیقی آزادی مارچ ریلی صوبائی صدر پرویز خٹک کی قیادت میں شوبرا چوک سے روانہ ہو کراکوڑہ خٹک پہنچ گئی۔

حقیقی مارچ قافلہ پرویز خٹک کی قیادت میں رواں دواں ہے جبکہ سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت مقامی ایم پی ایز اور صدور بھی پرویز خٹک کے ہمراہ ہیں۔

صوبائی صدر پرویز خٹک اور سابق اسپیکر اسد قیصر کا شرکاء سے جگہ جگہ خطاب بھی جاری ہے جبکہ تارو جبہ سے لے کر خیرآباد تک کارکنان سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہیں۔

خیال رہے مختلف مقامات سے قافلے اور ریلیاں 4 نومبر کو اسلام آباد حقیقی مارچ میں شرکت کریں گی جبکہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

تارو جبہ سے شروع ہونے والی حقیقی آزادی مارچ ریلی خیرآباد میں اختتام پذیر ہوگی۔

PTI long march 2022