Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا

خط میں کہا کہ جلسہ کی فوری اجازت دی جائے
شائع 30 اکتوبر 2022 03:25pm
لاہورسے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کا مارچ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے، تصویر فیس بک
لاہورسے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کا مارچ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے، تصویر فیس بک

اسلام آباد میں حقیقی آزادی جلسے اور دھرنے کے لیے تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو ایک بار پھر احتجاج اور دھرنے کی اجازت کی درخواست دے دی اورضلعی انتظامیہ کے تحفظات پر اپنا موقف تحریر کردیا۔

خط کا جواب صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان کی جانب سے دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کو مطلوب معلومات مہیا کی جا چکی ہیں، جلسہ کی فوری اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تاخیر توہینِ عدالت کے زُمرے میں آئے گی۔ پی ٹی آئی نے 4 نومبر کو جی 9 اور ایچ 9 کے درمیان جلسہ اور دھرنا کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو پرامن جلسہ کی یقین دہانی کرائی ہے، پی ٹی آئی کی پہلی درخواست کے بعد جمعہ کو ضلعی انتظامیہ نے تحفظات کے ساتھ واپس کی تھی۔

اسلام آباد

long march

PTI long march 2022