Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی قیادت کا ہر رکن اسمبلی کو200 افراد لانے کا ٹاسک

اراکین اسمبلی کا مؤقف بھی سامنے آگیا
شائع 30 اکتوبر 2022 02:50pm
تصویر فیس بک آفیشل
تصویر فیس بک آفیشل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کی جانب سے ہر رکن سندھ اسمبلی کو200 افراد کو لانے اوران کے اخراجات سنبھالنے کا ٹاسک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی نے مرکزی قیادت کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے اخراجات برداشت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کاشیڈول تبدیل

اراکین کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی فنڈز سے اخراجات کا بندوبست کیا جائے تو ہی 200 افراد لاسکتے ہیں۔

سندھ سے پی ٹی آئی کا قافلے پیر کی صبح 11 بجے کراچی سے روانہ ہوگا، جبکہ سندھ بھر کے قافلے پیر کی رات تک سکھر پہنچیں گے۔

imran khan

Sindh Assembly

PTI long march 2022