Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ویڈیو:عمران خان کی ’ملاقات‘ کیلئے روانگی پر اسد عمر نے کیا اعلان کیا تھا

عمران خان کے وضاحتی بیان نے بھی افواہوں کو رد کردیا
شائع 30 اکتوبر 2022 01:31pm
تصویر/فیس بک عمران خان آفیشل
تصویر/فیس بک عمران خان آفیشل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چئیرمین عمران خان کی ’ملاقات‘ کیلئے روانگی پر اسد عمر کا بیان سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمرنے مارچ کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی لاہورمیں ایک اہم میٹنگ تھی جس میں ان کو پہنچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شرکت کے لئے عمران خان کو پیچھے سے واپس نکلنا پڑا ہے، جبکہ اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ کپتان نے آپ سب کے نام پیغام دیا ہے کے صبح مریدکے سے مارچ دوبارہ شروع کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں واضح بیان دیا کہ ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہورقریب تھا اور ہم پہلےہی رات کوسفر نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے۔

imran khan

Asad Umer

PTI long march 2022