Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان رات کو بھی کالا چشمہ کیوں پہنتے ہیں وضاحت آگئی

عمران خان اکثر کالا چشمہ لگائے رکھتے ہیں
شائع 30 اکتوبر 2022 01:02pm
تصویر: چئیرمین عمران خان فیس بک آفیشل اکاؤنٹ
تصویر: چئیرمین عمران خان فیس بک آفیشل اکاؤنٹ

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان رات کو کالا چشمہ کیوں پہنتے ہیں اس کی وضاحت سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرسینئر صحافی حامد میر نے ایک ویڈیو کلپ پر تبصرہ کیا کہ ”سمجھ نہیں آرہی کہ رات کے وقت کالا چشمہ کیوں؟“

چئیرمین عمران خان کے کالا چشمہ پہننے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔

فواد چوہدری نے حامد میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اس لئے کہ سامنے بڑی لائٹس کی گاڑی ہے، اتنے گھنٹے کھڑے ہونا کوئی آسان نہیں“۔

واضح رہےعمران خان لاہورسے شروع ہونے والے مارچ میں شرکاء سے خطاب کے لئے کنٹینر پر آتے ہیں، تو اکثر کالا چشمہ لگائے ہوئے ہوتے ہیں۔

imran khan

PTI long march 2022