Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامونکی: افسوسناک حادثے کے بعد مارچ روک دیا گیا

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2022 06:50pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ کامونکی پہنچ گیا ہے اور قیادت کی جانب سے کاتون رپورٹر کی ہلاکت کے بعد فوری طور پر مارچ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ “ آج کے افسوسناک حادثے کے بعد فوری طور پر مارچ کو روک دیا گیا ہے. انشاءاللہ کل کامونکی سے دوبارہ آغاز ہوگا۔“

اس سے قبل آج کا لانگ مارچ پہلے ہی کامونکی میں اختتام پذیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ گوجرانوالا میں قیام کرے گا،جس کا دوبارہ آغاز کل گوجرانوالا سے ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا آج گوجرانوالہ میں قیام کرنے کا امکان ہے۔

قافلہ سادہوکی میں

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا سفر کامونکی کی طرف جاری ہے جو سادہوکی پہنچ گیا ہے۔

سادہوکی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں چور اور ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا گیا، پچھلے چھ ماہ میں مہنگائی نےعوام کی کمر توڑ دی ہے، اِنہوں نےعوام کا معاشی قتل کردیا۔

سادہوکی میں لانگ مارچ کے استقبال کے لئے پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی طرف سے چار مختلف مقامات پر استقبالیہ اسٹیج لگائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈسکہ، سیالکوٹ اور سمبڑیال کی جانب آنے کا پروگرام کینسل ہونے کا امکان ہے۔

 تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سیالکوٹ روٹ کینسل ہونے پر کارکنان گوجرانوالہ میں کپتان کا استقبال کرئے گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ جی ٹی روڈ پر رہے گا، لانگ مارچ گوجرانوالہ سے وزیر آباد گجرات سے ہوتے ہوئے اپنی منزل اسلام آباد کی طرف جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ حقیقی آزادی مارچ اتوار11 بجے صبح مرید کے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان سب کیلئے جو لاہور میں میری ملاقات کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہورقریب تھا، ہم پہلے ہی رات کوسفر نہ کرنےکا فیصلہ کرچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے6 ماہ سےمیرا واحد مطالبہ صاف شفاف انتخابات کے فوری انعقاد کی تاریخ رہی ہے، اگرمذاکرات ہوئے بھی تو میرا واحد مطالبہ یہی رہے گا۔

imran khan

Fawad Chaudhary

PTI long march 2022