Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

تھانے میں نوجوان کا قتل یا حادثہ، موت معمہ بن گئی

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2022 10:28am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

رحیم یارخان کے تھانہ بی ڈویژن میں پولیس اہلکار سے پسٹل کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا، جس کا قتل ایک معمہ بن گیا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے جبکہ پولیس نے نوجوان پر گولی چلانے والے محافظ اہلکار ملزم کو گرفتار کرکے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ورثاء کی جانب سے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم تاحال نہ ہوسکا۔ مقتول کے ورثاء نے اسپتال میں لاش لینے سے انکار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بری ہونیوالا نوجوان تھانے میں پولیس اہلکار کی گولی سے ہلاک

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص مقدمے سے بری ہونے پر سامان واپس لینے آیا تھا جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے جان بوجھ کر فائر کیا۔

مقتول کے والد نے کہا ہے کہ پان شاپ مالک نے 1 سال قبل بیٹے سے جنسی زیادتی کی تھی انہوں نے پولیس اہلکار سے مل کر بیٹے کو قتل کروایا ہے۔

ورثاء کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول بلال قریشی کی چند روز قبل اسی اہلکار سے ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کے خلاف پولیس نے 15 پر جھوٹی اطلاع دینے کی ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا اور جب رہائی ملی تو پولیس نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم بلال قریشی کو 15 پر جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا جو کہ عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اپنا سامان لینے تھانے آیا تھا اور پسٹل کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے نوجوان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے نوجوان پر گولی چلانے والے محافظ اہلکار ملزم کو گرفتارکر لیا دفع 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی جبکہ واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

murder case

punjab

rahim yar khan