Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغداد میں دھماکا، 10 افراد جان کی بازی ہارگئے

دھماکا فٹبال اسٹیڈیم کےقریب ہوا
شائع 30 اکتوبر 2022 08:51am
تصویر: انٹرنیٹ
تصویر: انٹرنیٹ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھماکا فٹبال اسٹیڈیم اور ایک کیفے کے قریب ہوا اور بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ قریب ہی گیس ٹینکر بھی زد میں آگیا جس سے ٹینکر میں بھی دھماکے ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فٹبال کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

Iraq

مشرق وسطیٰ

bomb blast