Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کیلئے عمران خان کا لانگ مارچ رچنا ٹاؤن میں ختم

عمران خان کل ساڑھے گیارہ بجے مریدکے سے لانگ مارچ کے تیسرے دن کا آغاز کریں گے
شائع 29 اکتوبر 2022 08:56pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

مرکزی رہنما اسد عمر نے رچنا ٹاؤن میں کارکنان سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو آج کسی اہم میٹنگ میں لاہور واپس جانا پڑگیا جس کے باعث انہوں نے آج کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کل ساڑھے گیارہ بجے مریدکے سے لانگ مارچ کے تیسرے دن کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان انتہائی اہم ملاقات کیلئے مارچ چھوڑ کر لاہور روانہ

اس سے قبل مرکزی رہنماؤں کی جانب سے ابتداء میں دوسرے روز کا قیام گوجرانولہ بتایا جارہا تھا، تاہم قافلے کی سستی روی کے باعث رہنماؤں نے دوسرے روز کا قیام کامونکی قرار دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ رات کو سفر نہیں کرے گا، پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ لاہور سے باہر کسی جگہ رات کو سفر نہیں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر لانگ مارچ صرف دن کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

PTI long march 2022