Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان انتہائی اہم ملاقات کیلئے مارچ چھوڑ کر لاہور روانہ

قافلہ رچنا ٹاؤن پہنچا تو عمران خان نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 10:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ نے مریدکے میں پڑاؤ کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ عمران خان انتہائی اہم ملاقات کیلئے مارچ چھوڑ کر زمان پارک لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

گوجرانوالہ کی جانب گامزن قافلہ رچنا ٹاؤن پہنچا تو عمران خان نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔

اس سوال پر کہ مذاکرات ہو کس سے رہے ہیں؟ سینئیر صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ ”دو چیزیں ہیں، یا تو آپ کے کچھ اور لوگ ہوں گے جن کو آپ تھریٹس دے رہے ہیں، یا حکومتی لوگوں سے بات کر رہے ہیں ہوں گے۔“

عاصمہ شیرازی نے کہا کہ ”حکومت سے آپ بات کرنا نہیں چاہتے، آپ طالبان سے بات کر سکتے ہیں لیکن سیاسی لوگوں سے آپ بات کرنا نہیں چاہتے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پس پردہ بیک ڈور چینل جن لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ان لوگوں سے بات چیت کر رہے ہوں گے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”تو کیا عمران خان کی سیاست کیلئے یہ سوچنے کا مقام نہیں ہے کہ آپ ایک پارلیمانی جماعت ہوتے ہوئے جس کی اتنی بڑی سپورٹ موجود ہے، ابھی بھی چار حکومتیں ان کے پاس ہیں، اس کے اوپر بھروسہ کریں۔ بجائے اس کے کہ یہ بیک ڈور چینل بات چیت اور مذاکرات اور غیرمعینہ مدت کیلئے آرمی چیف کی توسیع۔ اس طرح کی آفرز کرنے کے بجائے عوام، ووٹ اور سپورٹرز پر بھروسہ کریں اور سیاسی لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں تبھی انہیں کوئی کامیابی ملے گی۔“

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ کیا حالات ہورہے ہیں، عمران خان کو ایک اہم ملاقات کیلئے جانا پڑا ہے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کل ساڑھے 11 بجے مریدکے پہنچیں۔

فواد چوہدری نے مارچ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہو رہا ہے، جو کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مریدکے میں پڑاؤ کا فیصلہ

دوسری جانب کارکنان تاحال پرجوش ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان جب بھی بلائے گا ہم ضرور شامل ہوں گے۔ عمران خان کی اہم ملاقات ضرور ملک اور قوم کیلئے بہتر ہوگی۔

imran khan

PTI long march 2022