Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

عمران خان نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

نااہلی معطل ہوگی یا نہیں، فیصلہ پیر کو ہوگا
شائع 29 اکتوبر 2022 07:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہوگا یا نہیں۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنچ کر رکھا ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیئے ہیں۔

imran khan