اداکارہ ایمان علی کا بھارتی ہدایتکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف
معروف پاکستانی اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 برس تک بھارتی فلموں کے ہدایتکار کے ساتھ قریبی تعلقات میں رہی ہیں۔
ایمان علی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان میں تو کسی کو تعلق کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو بتایا نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مجھ سے اکثر اس حوالے سے سوالات کیے تھے جس کا جواب دینا میں نے ضروری نہیں سمجھا کیونکہ وہ میرا نجی معاملہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، ہم ایک شخص کو اپنے ذہن آئیڈیل بناتے ہیں وہ میرے لئے آئیڈیل تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ وہ صرف ایک اور عام آدمی ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ وہ اچھا انسان نہیں ہے لیکن ہماری بات نہیں بنی۔
یاد رہے کہ ایمان علی کئی سال پہلے بھارتی فلم“جب وی میٹ“ کے ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ سرخیوں میں آئی تھیں، بعدازاں ایمان علی 2019 میں بابر بھٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
Comments are closed on this story.