Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھمکیاں کون دے رہا تھا، ارشد شریف کی ماں سے پوچھ لو: عمران خان

جو ملک میں ظلم ہورہا ہے وہ ان کو نظر نہیں آرہا، عمران خان
شائع 29 اکتوبر 2022 06:46pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ پتہ نہیں ارشد شریف کو کون دھمکیاں دے رہا تھا، میں کہتا ہوں کہ ارشد شریف کی ماں سے پوچھ لو۔

ہفتے کے روز شاہدرہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں، پھر بھی ستر سال کی عمر میں کیوں سڑکوں پر نکلا ہوں، چاہتا ہوں نوجوانوں کوپتہ چلے کہ حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ اپنی ذات کیلئے نہیں کررہا۔ عوام کی لانگ مارچ کی حمایت میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی غلام کی پرواز اونچی نہیں ہوئی، ہمیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ایک بزرگ کو مارا گیا، اعظم سواتی پر اس کے گھر والوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں، ہم نبی ﷺ کی امت ہیں بھیڑ بکریاں نہیں، بھیڑ بکریاں غلام ہوتے ہیں، انسان صرف اللہ کی غلامی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ملک میں ظلم ہورہا ہے وہ ان کو نظر نہیں آرہا۔

PTI long march 2022