Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ نے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظوری دیدی

گندم اور یوریا کی درآمد پر تقریبا 30 کروڑ ڈالرز اخراجات آئیں گے
شائع 29 اکتوبر 2022 06:40pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی کابینہ نے تین لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم اور تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی۔

کابینہ سے قومی اقتصادی کمیٹی (ای سی سی) کے 28 اکتوبر کے دو فیصلوں کی سرکولیش کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے، گندم اور یوریا کی درآمد پر تقریبا 30 کروڑ ڈالرز اخراجات آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گندم کے چھٹے ٹینڈر کو ایوارڈ کرنے کی منظوری دی ہے، 373 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 3 لاکھ 80 ہزار ٹن گندم اور 520 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 3 لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جائے گی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) نے 26 اکتوبر کو 5 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھولا تھا جس کے تحت ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 373 ڈالر فی میٹرک ٹن موصول ہوئی تھی۔

ٹی سی پی نے 3 لاکھ ٹن یوریا کا ٹینڈر بھی 26 اکتوبر کو کھولا تھا اور یوریا کی درآمد کے لئے کم سے کم بولی 520 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی تھی۔

federal cabinet

Economic coordination committee (ECC)

Wheat shortage