Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان: درزندہ میں فائرنگ کے تبادلے سے پاک فوج کے 2اہلکار شہید

علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز
شائع 29 اکتوبر 2022 04:18pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں درزندہ کے مقام پر فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کےتبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک سجادحسین اورسپاہی محمداسرارشامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

ISPR

pakistan army