Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرپگارا سے گورنر سندھ کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اداروں سے ٹکراؤ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، گورنر سندھ
شائع 29 اکتوبر 2022 04:13pm
دائیں جانب پیرپگارا اور بائیں جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری
دائیں جانب پیرپگارا اور بائیں جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری

کراچی میں گزشتہ رات پیرپگارا سے گورنر سندھ کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ڈیڑھ گھنٹے تک ون ٹوون ملاقات ہوئی اور گورنرسندھ نے پیرپگارا کواہم شخصیت کا پیغام پہنچایا جبکہ ون ٹو ون ملاقات کے بعد رات کاکھانا بھی ساتھ کھایا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ میں آپ کا سیاسی اورروحانی کردارہے اور اداروں سے ٹکراؤ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

دوسری جانب پیرپگارا نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے مفاد سب سے زیادہ عزیزہیں، سیاسی قوتوں سے شکایتیں ہوسکتی ہیں،ہم سب کوساتھ لےکرچلتے ہیں۔

پیرپگارا نے گورنرکو یقین دہانی کرائی کہ میری جماعت آپ کے ساتھ ہے، سب کوساتھ لے کرچلیں سندھ میں اپناموثرکرداراداکریں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرسے مل کرکام کروں گا۔

Governor Sindh

sindh