Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل، عمران خان کا ویڈیو پیغام

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی مذکوحلقے سے امیدوار ہیں
شائع 29 اکتوبر 2022 03:04pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

قومی اسمبلی کے حلقے (این اے) 45 کرم میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا کہ انتخابی عمل کو صاف، شفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا کہ پولیس اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کو سیکیورٹی فراہم کریں گے اور انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ اسٹاف کے ہمراہ رہیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا کہ این اے 45 میں قائم 143 پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، ایف سی، رینجرز، پاک فوج کے اہلکارلاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

یاد رہے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی مذکورہ حلقے سے امیدوار ہیں، جنہوں نے پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر سے عوام کو پیغام دیا۔

الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ہدایات کے مطابق پریذائڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پراپنی لوکیشن آن رکھیں گے، پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے اور فوراً ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں گے۔

مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسر کے حوالے کریں گے، ہر پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی اوریجنل کاپی ریٹرننگ افسر کو دکھائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر تصویر اور لوکیشن کی تفصیلات کا جائزہ لے گا، ہر امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائے، پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑے۔

مزید کہا کہ ہر پریذائیڈنگ افسر متعلقہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ اسٹیشن پر ہی مہیا کرنے کا پابند ہوگا۔

KPK

Election commission of Pakistan

NA 45