Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی چھوڑنے والا عقل کا اندھا ہوگا، شیخ رشید

اسلام آباد انتظامیہ بد حواسی کا شکار ہے، سابق وفاقی وزیر
شائع 29 اکتوبر 2022 02:14pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا ہر شہر میں تاریخی استقبال ہوگا، بہتر ہےعمران خان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کریں اور پی ٹی آئی چھوڑنے والا عقل کا اندھا ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ بد حواسی کا شکار ہے اور لال حویلی پراہلکاروں کی بسیں بھرکر بھیجی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر شہر میں تاریخی استقبال ہوگا، راولپنڈی میں داخل ہونے کا روٹ بعد میں بتاؤں گا، میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے اور مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا سے تفتیش کی جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل بھیجنے سے تحاریک نہیں رکتیں، چوروں کو مسلط کردیا گیا ہے ان کو مسلط نہ کیا جاتا تو یہ ری ایکشن نہ ہوتا، بہتر ہےعمران خان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کریں۔

انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈار صاحب، ملک میں ڈالر نہیں ہیں اور آپ سامراج کے ہاتھوں استعمال ہونے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گجرات سے لانگ مارچ کو جوائن کروں گا اورانتخابات کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیارہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والا عقل کا اندھا ہوگا اس وقت سیاست عمران خان کے ساتھ ہے۔

Sheikh Rasheed

imran khan

PTI long march 2022