Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان شاہدرہ پہنچ گئے

شاہدرہ سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغازکیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 02:39pm
شاہدرہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے لگایا گیا اسٹیج۔ عمران خان کی آمد سے پہلے کی تصویر
شاہدرہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے لگایا گیا اسٹیج۔ عمران خان کی آمد سے پہلے کی تصویر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شاہدرہ پہنچ گئے جہاں سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغازکیا جائے گا۔

پارٹی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کامارچ شاہدرہ سےشروع ہوگا، ہزاروں لوگ اس میں شرکت کیلئے نکلے اور میں خواتین ورکرز کا شکریہ ادا کرتاہوں جو اپنے بچوں کے ساتھ مارچ کیلئے نکلیں۔

حکومت کی جانب سے لانگ مارچ سے متعلق بیانات پرتنقید کرنے والے فواد چوہدری نے کہا کہ ہر 10 منٹ بعد یہ لوگ پریس کانفرنس کرتےہیں اور کہتے ہیں مارچ میں لوگ نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شرکاء کی تعداد کم ہے توحکومت گھبرا کیوں رہی ہے، لائیو کوریج پرپابندی لگائی جارہی ہے۔

PTI long march 2022