Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ : اسلام آباد میں داخلہ بند کرنے کی تمام تر حکومتی تیاریاں مکمل

سیکیورٹی اہلکار احکامات ملتے ہی ہائی الرٹ ہو جائیں گے
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 02:19pm
تصویر: اسلام آباد پولیس/ ٹوئٹرہینڈل
تصویر: اسلام آباد پولیس/ ٹوئٹرہینڈل

پاکستان تحريک انصاف کا لاہورسے اسلام آباد کى جانب لانگ مارچ جاری ہے،وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر بڑی تعداد میں کنٹینرپہنچا دیے گئے۔

احکامات ملتے ہی ان کنٹینرز کی مدد سے اسلام آباد میں داخلے کا راستہ بند کردیا جائے گا۔

ایف سی اہلکاربھی احکامات ملتے ہی ہائی الرٹ ہوجائیں گے، اسلام آباد کے حساس مقام ریڈ زون میں انٹری پوائنٹ سرینا چوک پربھی سیکیورٹی کے خاطرخواہ انتطامات کیے گئے ہیں اور وزرات داخلہ نے ریڈ زون کو نو گو ایریا قراردیا ہے۔

ریڈ زون میں داخلے کے لیے اہم ترین شاہراہ ڈی چوک اور ایکسپریس چوک پربھی کنٹینرز موجود ہیں اور راستے کو خاردار تاریں لگا کربند کردیا گیا ہے۔

گو پی ٹی آئی چیئرمین کہہ چکے ہیں کہ لانگ مارچ کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے لیکن وزرات داخلہ نے تمام ترانتظامات مکمل کررکھے ہیں۔

pti long march

PTI long march 2022