Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سگے بھائی کو مار کر خفیہ تدفین میں بھائی ناکام

مقتول بھائی کو کفن پہنایا کپڑے بھی جسم پر رہنے دیئے
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 03:50pm
پولیس نے کفن میں لپٹی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردی۔
پولیس نے کفن میں لپٹی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردی۔

بھلوال میں ایسا سانحہ پیش آیا ہے جس نے ہابیل اور قابیل کی یاد تازہ کر دی۔ جائیداد کے تنازع پر نوجوان نے حقیقی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن چوری چھپے لاش کی تدفین کرنے میں ناکام ہوگیا۔

بھلوال کے علاقے چک مبارک میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان نے حقیقی بھائی کو قتل کیا اور مقتول کی چوری چھپے تدفین کی کوشش کی۔

چک مبارک بھیرہ کے 22 سالہ صابر کا اپنے بھائی بابر کے ساتھ مبینہ طور پر زمین کا تنازع چلا آ رہا تھا، جس پر ان کے درمیان چند روز قبل لڑائی بھی ہوئی تھی۔

وقوعہ کے وقت بابر نے بھائی کی گردن پر رسی باندھ کر پے در پے لاٹھیوں کے وار کر کے اسے قتل کردیا اور مقتول کی چوری چھپے تدفین کی کوشش کی۔

ملزم نے اتنی انسانیت کا مظاہرہ ضرور کیا کہ اپنے مقتول بھائی کو کفن دے دیا لیکن ساتھ ہی اس کے جسم پر کپڑے بھی رہنے دیئے۔

اطلاع ملنے پرایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد علی شیرازی پولیس نفری کے ساتھ وہاں پہنچ گئے جہاں ملزم بابر لاش کو دفن کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے کفن میں لپٹی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بھیرہ منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

punjab

Bhalwal