Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا

باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 29 اکتوبر 2022 12:07pm
آج نیوز یوٹیوب
آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے چیئرمین عمران خان کے دستخط کے ساتھ فیصل واوڈا کی جماعت سے رکنیت کےخاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے پر فیصل واوڈا کا ردعمل

فیصل واوڈا کوکینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس کے بعد پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔

فیصل واوڈا کی جانب سے جواب نہ جمع کروانے پر پارٹی کی جانب سے ان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

faisal vawda

PTI long march 2022