Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی میں مبینہ اختلافات والی ویڈیو پراسد عمرکی وضاحت

وائرل ویڈیو میں مرکزی رہنما کنٹینر پر بحث کرتے نظر آئے
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 12:31pm
پی ٹی آئی /ٹوئٹرپینڈل
پی ٹی آئی /ٹوئٹرپینڈل

پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے گزشتہ روز سامنے آنے والی ایک ویڈیو کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میں اختلاف کی خبروں کو بےبنیاد قراردیتے ہوئے وضاحت کی ہے۔

گزشتہ روز لانگ مارچ کے پہلے دن عمران خان کے کنٹینرسے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں کئی سینئیر رہنما آپس میں الجھتے نظرآئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسد عمر، حماد اظہر اور شاہنواز رانجھا کو غصے کے عالم میں کچھ کہہ رہے ہیں، جس کے بعد شاہنواز رانجھا نے ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیے، تاہم اس تمام بحث کے دوران عمران خان خاموش کھڑے نظر آئے۔

مزید پڑھیے:کنٹینر پر موجود پی ٹی آئی رہنما آپس میں اُلجھ پڑے

ویڈیو کے مطابق شاہنواز رانجھا کو پیچھے دھکا دے کربحث کااختتام کرنے والے اسد عمر نے آج ٹوئٹرپروضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جنریٹرخراب ہونے پرغصہ آیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے لکھا،”اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹرخراب ہوگیا تھا اوردوسرا آنے میں دیرہو رہی تھی“۔

انہوں نے اختلافات کی خبروں پرکہا کہ یہ لوگ حقیقی آزادی کاعزم دیکھ کرگھبراگئے ہیں، میرا کلپ چلارہے ہیں کہ اختلافات ہوگئے۔

pti

imran khan

Asad Umer

PTI long march 2022