Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق چیف جسٹس نور مسکان زئی کے قتل کے الزام میں 3 ’دہشتگرد‘ گرفتار

دہشتگرد شوکت نے نورمسکان زئی پر10گولیاں فائرکی تھیں
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 12:45pm
تصویرسوشل میڈیا
تصویرسوشل میڈیا

حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے خاران میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کے قاتل گرفتار کرلئے ہیں۔

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے3 ہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

دہشتگرد شوکت نے نورمسکانزئی پرمسجد کی کھڑکی سے فائرنگ کی تھی جبکہ فائرنگ کے دوران شوکت کے ساتھی اسے کور دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاتلانہ حملے میں شہید

دہشتگرد شوکت نے نور مسکان زئی پر10گولیاں فائرکی تھیں۔

10روزقبل تنظیم کے 4 دہشتگردسی ٹی ڈی آپریشن میں مارےگئےتھےجبکہ فرار3 دہشتگردوں کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد مارے گئے

کارروائی میں دہشتگردوں سے اسلحہ، گولا بارود، دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا

کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزازگورایا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے خاران میں کارروائی کی جس دوران نورمسکان زئی کے قاتل گرفتار کرلئے گئے۔

اسکرین گریب آج نیوز
اسکرین گریب آج نیوز

انہوں نے بتایا کہ 3 ہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ دہشتگرد شوکت نے نورمسکانزئی پرمسجد کی کھڑکی سے فائرنگ کی تھی۔

اعتزازگورایا نے کہا کہ دہشتگردوں نے متعددوارداتوں کو اعتراف کیا ہے جبکہ پریس کانفرنس میں دہشت گرد کا اعترافی بیان دکھایا گیا۔

firing

quetta