نینسی پلوسی کے گھرمیں گھس کر شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ
امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی کے شوہرپرگھر میں گھس کرہتھوڑے سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پال پلوسی شدید زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آورنے سان فرانسسکو میں نینسی کی رہائش گاہ میں گھس کر 82 سالہ پال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا، پال نے زخمی ہونے سے قبل پولیس کو کال ملا کرمنقطع کیے بغیررکھ دیا تھا تا کہ کی تھی تا کہ حملہ آور کی گفتگو سنی جا سکے۔
اے ایف پی کے مطابق نینسی پلوسی کے ترجمان ڈریو ہیمل کا کہنا ہے کہ کہا کہ حملہ آورنے گھرمیں گھس کرحملہ کیا جس سے پال کی کھوپڑی میں فریکچر ہوگیا۔
حملہ آورنینسی پیلوسی کی تلاش میں تھا لیکن ان کے شوہر گھرپراکیلے تھے کیونکہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر اپنی خدمات کی ادائیگی کیلئے واشنگٹن میں موجود تھیں۔
کیبل نیٹ ورک ایم ایس این بی سی کی رپورٹ کے مطابق پال حملہ آور کی توجہ ادھرادھرجانے پولیس ایمرجنسی نمبرڈائل کرنے میں کامیاب ہوئے جس سے ان کی جان بچ گئی۔
پولیس کے مطابق اہلکارنینسی پلوسی کی رہائشگاہ پہنچے تو حملہ آورپال پلوسی پرہتھوڑے سے وارکررہا تھا جس پراسے فوری گرفتار کرلیا گیا، رات ڈھائی بجے حملہ آور نے گھرمیں گھسنے کے بعد دو بارچلا کر پوچھا کہ نینسی کہاں ہے؟ ساتھ ہی اس کا کہنا تھا کہ جب تک وہ واپس نہیں آتیں میں انتظار کروں گا۔
حملہ آور کی شناخت 42 سالہ ڈیوڈ ڈی پاپے کےنام سے ہوئی تاہم پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔
جمعہ کی شام کی جانے والی پریس کانفرنس میں سان فرانسسکو پولیس کے سربراہ بل سکاٹ نے کہا کہ مشتبہ شخص اب بھی اسپتال میں ہے، تاہم اس جرم کے مبینہ محرکات عوامی طورپرظاہر نہیں کیے جاسکتے۔ ملزم پرقدام قتل،مہلک ہتھیارسے حملہ، چوری اور دیگر جرائم کی دفعات عائد کی جائیں گی۔
نینسی پیوسی کے ترجمان کے مطابق ،”پال پلوسی زکربرگ سان فرانسسکوجنرل اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ان کی کھوپڑی پرفریکچراو بازوؤں پرشدید چوٹوں کی کامیاب سرجری کردی گئی ہے اور ڈاکٹرزان کی صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں“۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن نینسی اورپال کی شادی 1963 میں ہوئی تھی ، دونوں کے 5 بچے ہیں۔
Comments are closed on this story.