Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ شرکا کوکمرہ دینے پر کارروائی ہوگی

یومیہ بنیادوں پرچیکنگ کی جائےگی، حکم نامہ جاری
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 12:57pm

تحریک انصاف کے گذشتہ روز لاہور سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا جبکہ شرکا کو کمرہ دینے پر کارروائی ہوگی۔

حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ ہوٹل کی یومیہ بنیادوں پرچیکنگ کی جائےگی۔

ذارئع کے مطابق اسلام آباد کے تمام ہوٹل ، گیسٹ ہاؤس کو مارچ کے شرکا کو کمرے دینے سے منع کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ تھانوں نے حکم نامے بھی جاری کردیے ہیں۔

islamabad police

PTI long march 2022