Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سپر ہائی وے پر ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا
شائع 29 اکتوبر 2022 09:50am
تصویر: انٹرنیٹ
تصویر: انٹرنیٹ

کراچی میں سپر ہائی وے پر نیوسبزی منڈی کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ اوتھانہ سائٹ سپر ہائی نے بتایا کہ نادرن کٹ کے مقام پر ایک موٹرسائیکل پر دو سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پی سی اسحاق کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت 35 سالہ محمد اسحاق ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپتال روانہ کردیا اور ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

firing incident

Sindh Police