روسی افواج یوکرین کے بڑے شہر کے قریب پہنچ گئیں
روسی بمباری سے 40 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے
یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے جبکہ روسی افواج یوکرین کے بڑے شہر باخموت کے قریب پہنچ گئیں ہیں۔
روسی افواج کے پہنچتے ہی کئی علاقے میں شدید لڑائی لڑی جا رہی ہے جبکہ کئی یوکرینی شہروں میں بلیک آؤٹ ہے۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ باخموت پر بڑے حملے کا خدشہ ہے اور روسی بمباری سے 40 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی فوج کی شخترسک میں روس کے زیر کنٹرول ریلوے اسٹیشن اور آئل ڈپو پر بمباری سے ایندھن کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔
آگ سے چار آئل ٹینک اور تین ڈپو جل کر تباہ ہوگئےجبکہ آتشزدگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
russia
Ukraine
russia ukraine conflict
مقبول ترین
Comments are closed on this story.