Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

کنٹینر پر موجود پی ٹی آئی رہنما آپس میں اُلجھ پڑے

عمران خان آپس میں جھگڑتے تینوں رہنماؤں کے بیچ ہاتھ باندھے خاموش کھڑے نظر آئے
شائع 28 اکتوبر 2022 11:32pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنماؤں میں بھی بظاہر تلخیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

عمران خان اپنے کنٹینر پر سوار آزادی چوک کی جانب گامزن ہیں اور ان کے ساتھ تحریک انصاف کے کئی سینئیر رہنما بھی موجود ہیں جو ایک موقع پر آپس میں الجھ پڑے۔

کنٹینر پر موجود پی ٹی آئی قیادت کے اراکین نے ایک دوسرے کو انگلیاں اور آنکھیں دکھاتے بحث میں مصروف نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسد عمر، حماد اظہر اور شاہنواز رانجھا کو غصے کے عالم میں کچھ کہہ رہے ہیں، جس کے بعد شاہنواز رانجھا نے ان کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے۔

اس تمام بحث بازی میں عمران خان تینوں کے درمیان ہاتھ باندھے خاموش کھڑے نظر آئے۔

اسد عمر نے اس بحث بازی کا اختتام شاہنواز رانجھا کو پیچھے دھکا دے کر کیا۔

imran khan

PTI long march 2022

PTI Leaders Fight