Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کنا یاری‘ کے گلوکار کی ناروے کے مشہور ڈانسرز کیساتھ ویڈیو وائرل

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا بلوچی گانا’ کنا یاری‘ کو بے حد پزیرائی ملی ہے
شائع 28 اکتوبر 2022 11:16pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گانے’ کنا یاری’ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کی ناروے کے مشہور ڈانسرز ’کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر گلوکار عبدالوہاب بگٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اور ان کے ساتھی ناروے کے ان ٹیلینٹڈ ڈانسرز کےساتھ بیٹھ کر اپنا مشہور گانا ’کنا یاری‘ گا رہے ہیں۔

یہ وائرل ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب گلوکار عبدالوہاب بگٹی اور ان کے ساتھی امیر بخش کچھ عرصے پہلے دبئی میں منعقد ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے لائیو کنسرٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔

@thequickstylee

The voices that helped us change the world 🌍

♬ original sound - thequickstyle

واضح رہے کہ کچھ دن قبل یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایک گروپ بہت مشہور ہوا جس نے ممکنہ طور پر اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں پاکستانی اور بالی ووڈ کے گانوں پر منفرد ڈانس کر کے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

اس گروپ کا تعلق ناروے سے ہے اور اسے کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستانی نژاد جڑواں بھائیوں سلیمان ملک اور بلال ملک نے بنایا ، اس گروپ میں ان کے بچپن کے دوست ناصر سیری خان بھی شامل ہیں جوکہ تھائی نژاد نارویجن شہری ہیں ۔

coke studio

Kanna yaari

Abdul wahab bugti