ارشد شریف قتل: خرم اور وقار کا کراچی سے کیا تعلق ہے؟
سینئیر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کے معاملے پر سامنے آنے والے دو ناموں خرم احمد اور وقار احمد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کراچی کے رہائشی ہیں اور شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں رہائش پذیر تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر صرف چوکیدار موجود ہے جس کا کہنا ہے کہ وقار اور خرم دونوں بیرون ملک ہیں اور کافی عرصہ پہلے گھر آئے تھے۔
چوکیدار نے بتایا کہ وقار اور خرم کے والد افضال احمد کل رات فیملی کو لے کر یہاں سے چلے گئے ہیں اور گھر میں اس وقت کوئی موجود نہیں ہے۔
چوکیدار نے کہا مالک افضال احمد نے کسی کو بھی کچھ بتانے سے منع کیا ہے۔
خرم اور وقار احمد کے متعلق وزیر داخلہ نے رانا ثناء اللہ کہہ چکے ہیں یہ دونوں بھائی ہیں اور ارشد شریف انہی کے پاس کینیا میں رہائش پذیر تھے۔
قتل کے وقت خرم مبینہ طور پر ارشد شریف کی گاڑی چلا رہے تھے، اور فائرنگ کے فوراً بعد انہوں نے اپنے بھائی وقار کو فون کیا تھا۔
Comments are closed on this story.