Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چھوٹا چور جیل جاتا ہے، بڑا چور وزیراعظم بن جاتا ہے‘

اسلام آباد میں عوام کا سمندر تمام چوروں کو بہا کر لے جائے گا، عمران خان
شائع 28 اکتوبر 2022 07:58pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا ”حقیقی آزادی مارچ“ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

قافلے نے اپنا سفر لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع کیا اور اب کلمہ چوک اور کینال پل سے ہوتا ہوا اچھرہ پہنچ چکا ہے۔

اچھرہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان چوروں کی غلامی سے بہتر مر جانا ہے، میں کبھی ان چوروں کو قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹا چور چوری کرے تو جیل جاتا ہے، بڑا چور چوری کرے تو وزیراعظم بن جاتا ہے۔ پاکستان کی جیلیں چھوٹے چوروں سے بھری پڑی ہیں، یہ کیا ہمیں بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں عوام کا سمندر تمام چوروں کو بہا کر لے جائے گا۔

imran khan

PTI long march 2022