Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

طارق محمود پاشا وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

یہ عہدہ وزیرمملکت کے مساوی ہوگا۔
شائع 28 اکتوبر 2022 07:52pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے طارق محمود پاشا کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق طارق محمود پاشا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈویژن ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کا یہ عہدہ وزیرمملکت کے مساوی ہوگا۔

اس سے قبل، 2017 میں طارق محمود پاشا فیڈرل بورڈ آف روینیو (ایف بی آر) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر75 ہوگئی۔

جبکہ شہبازشریف کے معاونین خصوصی کی تعداد30 ہوگئی۔

Federal govt

اسلام آباد

Special Assistant

Tariq Mehmood Pasha