Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالی ووڈ فلم دی کراؤن میں ہمایوں سعید کی پہلی جھلک وائرل

ڈاکٹر حسنات خان اور شہزادی ڈیانا بالکل مختلف تھے، ہمایوں سعید
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 10:11pm

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید برطانوی شاہی خاندان کی زندگی کی تصویر کشی کرنے والے نیٹ فلکس کے بڑے شو دی کراؤن میں اپنے ڈیبیو کے لیے بالکل تیار ہیں۔

ہمایوں سعید اس سریز میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی الزبتھ ڈیبیکی کے مقابل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ڈاکٹر حسنات خان لیڈی ڈیانا کی زندگی میں وہ آدمی تھے جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان پر لیڈی ڈیانا فدا تھیں۔

ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس کے دی کراؤن میں اپنے کردار کی پہلی جھلک آج انسٹاگرام پر شیئر کردی ۔

زیادی تر لوگوں کو یہی ماننا ہے ک ہمایوں سعید یقینی طور پر اس کردار میں فٹ ہوتے ہیں کیونکہ ڈاکٹر حسنات انہیں کی طرح نظر آتے تھے۔

 Photo: vanityfair
Photo: vanityfair

ہمایوں سعید نے ورائٹی سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پہلی بار کسی حقیقی زندگی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسنات خان اور شہزادی ڈیانا بالکل مختلف تھے وہ ہر لحاظ سے ایک بہت عام آدمی تھے اور مجھے لگتا ہے کہ اسی چیز نے شہزادی ڈیانا کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی طبیعت اور سادگی نے انہیں شہزادی ڈیانا کے لیے خاص بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسکرین پر حقیقی زندگی کا کوئی کردار ادا نہیں کیا اور ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرنا جنہیں شہزادی ڈیانا کی وجہ سے سب جانتے ہیں بہت بڑی ذمہ داری تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسکرین پر شائقین اس کردار کو پسند کریں گے۔

دی کراؤن سیریز کے سیزن 5 کا آغاز 9 نومبر 2022 کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔

شو کے نئے سیزن میں 1990 اور 2000 کی دہائیوں کے دوران شاہی خاندان کے افراد کی زندگی دکھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سیریز کا چوتھا سیزن گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا۔

دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے۔

تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔

سیریز کا چوتھا سیزن نومبر 2020 میں ریلیز ہوا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا۔

Humayun Saeed

The Crown