Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

صحافی چوہدری غلام حسین 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کی استدعا مسترد۔
شائع 28 اکتوبر 2022 07:24pm

لاہور کی مقامی عدالت نے بینک کا قرض واپس نہ کرنے کے مقدمے میں گرفتار سنئیر صحافی چوہدری غلام حسین کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے زیرسماعت مقدمے میں ایف آئی اے نے گرفتار سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کو عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے بینک کا قرضہ واپس نہیں کیا، مزید تفتیش کیلئے 14 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی چوہدری غلام حسین کو کس طرح گرفتار کیا گیا

چوہدری غلام حسین کے وکیل اظہر صدیق نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور بتایا کہ 2003 کا وقوعہ ہے اور ملزم کے خلاف 2011 میں ایف آٸی آر درج ہوٸی، چوہدری غلام حسین پر کسی قسم کی جعلی دستاویزات کا الزام نہیں لگایا گیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھوا دیا۔

Judicial Remand

Chaudhry Ghulam Hussain