Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چنیوٹ: دس سالہ بچی کی قاتلہ پھپھو نکلی

دس سالہ منظم نے نورین کو آشنا سے ملتے دیکھ لیا تھا۔
شائع 28 اکتوبر 2022 07:17pm
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران ملک
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران ملک

چنیوٹ کے نواحی علاقہ برج بابل میں 10سالہ منظم کی قاتلہ اس کی سگی پھپھو نکلی۔

پھپھو نے اپنے آشنا آصف اور اس کے دوست کے ہمراہ تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

واقعہ کی تحقیقات پر معلوم ہوا کہ نورین کی آصف نامی نوجوان کے ساتھ دوستی چلی آرہی تھی، جنہیں ملتے ہوئے نورین کی بھتیجی منظم نے دیکھ لیا۔

جس کے بعد نورین نے اپنے آشنا آصف اور اس کے دوست آفتاب کے ساتھ مل کر اپنی ہی بھتیجی منظم کو قریبی فصلوں میں لے جا کر تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی پولیس تحقیقات میں ثابت ہوچکا ہے کہ قتل ہونے والے بچی کی پھپھو نے اپنے آشنا آصف اور اس کے دوست آفتاب سے مل کر منظم کو قتل کیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے نورین آصف اور آفتاب کو گرفتار کرلیا ہے۔

child murder

chiniot