Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’فیروز خان نے میری بیٹی کو مارنے کیلئے جِم میں باڈی بنائی؟‘

میرا سیٹھی نےاداکار فیروز خان کے سابق سسر کی گفتگو ٹوئٹ کردی
شائع 28 اکتوبر 2022 06:31pm

اداکارہ میرا سیٹھی نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جس کے بعد علیزے کے والد کا کیا گیا سوال انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ۔

میرا سیٹھی نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی علیزہ سلطان اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی ہے، الزامات بہت سنگین ہیں اور لوگوں کو انہیں سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس موقع پر علیزے کے والد اور فیروز خان کے سابق سسر کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ علیزہ کے والد نے کہا کہ مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ اس نے اتنی باڈی بنائی جِم میں لیکن کس لیے؟ میری بیٹی کو مارنے کیلئے؟

میرا سیٹھی سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات نے فیروز خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ اقرا عزیز نے تو ان کے ساتھ منصوبوں میں کام کرنے سے الگ ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔

فیروز خان نے سابق اہلیہ پر تشدد کی تصاویر پر خاموشی توڑ دی

فیروز خان نے اپنی بچوں کی حوالگی اور ملاقات کرانے کی استدعا کررکھی ہے جبکہ علیزہ سلطان نے عدالت سے فیروزخان کو بچوں کی تعلیم اور نان نفقے کے اخراجات کی ادائیگی کا پابند بنانے کی استدعا کررکھی ہے۔

علیزہ سلطان نے گزشتہ پیشی پر فیروز خان کی جانب سے خود پر کیے گئے تشدد کے تصویری ثبوت اور ایم ایل او رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔

Feroze Khan

Mira Sethi

Alizah Sultan