Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ آزادی چوک کی طرف رواں دواں

عمران خان کا ”حقیقی آزادی مارچ“ لاہور کے لبرٹی چوک سے آزادی چوک کی جانب روانہ ہوچکا ہے
شائع 28 اکتوبر 2022 06:24pm

عمران خان کا ”حقیقی آزادی مارچ“ لاہور کے لبرٹی سے آزادی چوک کی جانب روانہ ہوچکا ہے اس وقت کلمہ چوک پہنچ چکا ہے۔

لانگ مارچ کے روٹ پر استقبالی کیمپ بھی لگائے ہیں، عمران خان اپنے کنٹینر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا کلمہ چوک پر پڑاؤ

کلمہ چوک پر اس وقت پی ٹی آئی کارکنان اور دیگر شرکاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔

قافلہ انتہائی سست رفتاری سے رواں دواں ہے۔ لانگ مارچ نے دو گھنٹے میں دو کلو میٹر سے بھی کم سفر کیا ہے، جس کے مطابق عمران خان کو اچھرہ تک پہنچنے میں مزید دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

imran khan

PTI long march 2022