Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مارچ کرنی ہے تو کراچی سے کرو، شارٹ مارچ خونی نہ بناؤ‘

گذشتہ حکومت نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا تھا، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 07:07pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے جی ٹی روڈ پر کوئی لانگ مارچ نہیں بلکہ شارٹ مارچ ہوتا ہے۔ مارچ کرنی ہے تو کراچی سے کرو اور شارٹ مارچ کو خونی نہ بناؤ۔

شیری رحمان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا یہ جس دروازے سے آئے وہ بند ہوچکا اب یہ اس کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا بلاول بھٹو نے کسی ملک کو کوئی ایسا لیٹر نہیں لکھا کہ ارشد شریف کو ادھر سے نکالا جائے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم کسی کے لئے زمین تنگ کردیں۔

’عمران خان نے اداروں کو داؤ پر لگادیا‘

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے ملک کو کدھر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں، آپ سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ حکومت نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا تھا، عمران خان نے اداروں کو داؤ پر لگایا، ان کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمارا دھیاں ہٹایا جا رہا ہے، حکومت کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

اسلام آباد

Sherry Rehman