Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وفاق نے کمر کس لی

سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات
شائع 28 اکتوبر 2022 03:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئےوفاق نے کمر کس لی، وفاقی دالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور راستوں کی بندش کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

شہر اقتدار کے تحفط اور قیام امن کےلئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں حکمت عملی تیار کر لی گئی، 13 ہزار 86 افسر اور سیکیورٹی اہلکار تعینات فرائض سرانجام دیں گے۔

2 ڈی آئی جیز، 4 ایس ایس پیز، 11 ایس پیز کےعلاوہ 30 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی الرٹ ہیں۔

وفاقی پولیس کے 4 ہزار190 افسران واہلکار تعینات ہوں گے،ایف سی کے 4ہزار265، رینجرز کے 3 ہزار 600 جوانوں اور سندھ پولیس کے ایک ہزار 22 افسر اور اہلکار بھی صورت حال سے نمٹنے میں پیش پیش ہوں گے۔

داخلی راستوں سمیت اہم مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں کینیٹرز رکھے گئے ہیں۔

ڈی چوک، فیض آباد سمیت اہم مقامات پر ابھی سے اہلکار تعینات ہیں، کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کے پیش نظر 616 آنسوگیس گن، 50 ہزار سے زائد شیل، 611 بارہ بور گنیں، 374 گاڑیوں کے علاوہ دیگر ضروری سامان اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

security high alert

PTI long march 2022